Advertisement

اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی ہے، سعد رضوی

سعد رضوی نے کہا ہے کہ اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی ہے۔

کراچی میں مہنگائی کیخلاف ملین مارچ سے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کے دن قرارداد منظور ہوئی تھی کہ ایسا ملک بنائیں گے جہاں سکون ہے،75 سال بعد یہ احساس ہوجانا چاہیے کہ برائی برائی ہوتی ہے۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سمیت مخلتف جماعتین قوم کے گلوں میں باندھ دی گئی ہیں۔

ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کس منہ سے بات کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلاموفوبیہ کے لئے دنیا بھر آواز بلند کی، جس عمران خان کو قوم نے آخری امید سمجھتی تھی وہ آج گلیوں میں گھوم رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے تین سال ملک کی بنیادوں کے ساتھ کھلواڑ کیا، اب عمران خان کو جانا ہوگا لیکن میدان چوروں کے لئے خالی نہیں ہوگا۔

Advertisement

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے بھیڑیوں کے لئے اقتدار بھی اندھیرا ہے، قوم مہنگائی میں پس گئی لیکن اپوزیشن نے کچھ نہ کیا، مہنگی چینی خریدی گئی گئی اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا لیکن اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی، ہم بھی الیکشن کے لئے آپ سے پہلے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version