Advertisement

بابراعظم کیساتھ ملکر کراچی ٹیسٹ جیتنے کا پلان بنایا تھا، محمد رضوان

محمد رضوان

محمد رضوان

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے جو ہم نے کی اور اس کا صلہ ہمیں مل گیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں مسلسل پانچ سیشنز کھیلنا بہت بڑی بات ہوتی ہے اور پھر دنیا کی نمبر ون ٹیم کے خلاف کھیلنا آسان کام نہیں ہوتا جب کہ یہی وہ میچ ہے جس سے ہماری ٹیم نے آگے اٹھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے بھی اپنی پوری کوشش کی اور ہمیں لگ رہا تھا کہ مہمان ٹیم کسی نہ کسی موقع پر کم بیک ضرور کرے گی جس کے لیے انہوں نے بھرپور کوششیں کیں اور آخری اوور تک وہ ہمت نہیں ہارے جس سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1504084606122868740

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اننگز کے درمیان میں میری کپتان بابراعظم کے ساتھ بھی بات چیت ہوتی رہی ہے اور ایک وقت میں ہم نے میچ جیتنے کا پلان بھی بنایا لیکن گیند بہت پرانی ہوگئی تھی اور پچ پر بھی بولرز کو مدد مل رہی تھی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب کچھ چلتا رہتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: قومی بلے باز شکست کا رخ موڑنے میں کامیاب، کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ ہمارے کوچ نے واضح پیغام دیا کہ آپ نے بہادری سے کھیلنا ہے ، پہلی اننگز میں 148 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق کی بہادرانہ اننگز اور بابراعظم کی ذمہ دارانہ اننگز سب کچھ آؤٹ کلاس تھا جب کہ ہم نے صرف اپنی محنت کی باقی ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔

بابراعظم کی اننگز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں اور آج انہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت بھی کردیا جب کہ ہماری شراکت کی اصل وجہ آپس کی کمیونیکیشن ہوتی ہے ، جو ہمارے درمیان بہت اچھی رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version