Advertisement

پاک بھارت آبی مذاکرات، بھارت کی متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی

پاک بھارت آبی مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس دوران بھارت نے پاکستان کو متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان  آبی مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں جاری ہے۔ آبی مذاکرات دونوں ممالک کےانڈس واٹرکمشنرزکی سطح پرہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان نے بھارتی آبی جارحیت پرسوالات کھڑے کیے ہیں۔ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے انسانی جانوں کےضیاع کا خدشہ ہے، اس نقصان کا ذمہ دارکون ہوگا، چناب پربننے والا متنازعہ منصوبہ کیرو پر بھی اعتراضات ہے۔

وزارت آبی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ  دریائے چناب پر کیرو پن بجلی منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو دریائے سندھ پر نیموں چلنگ ڈیم اور دریائے پونچھ پر مانڈی ڈیم کی تعمیر پر بھی اعتراض ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعتراضات پر بھارتی وفد نے پاکستان کو بھارت میں متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

واضح رہے، گزشتہ روز سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور  بھارت کی جانب سے مذاکرات کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version