Advertisement

ائیر پورٹ پر لڑکی نے کارتک آریان کو دلچسپ انداز میں پروپوز کر دیا

بھارتی معروف اداکار کارتک آریان کو ان کی مداحوں نے پھولوں کا تحفہ پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کا گوا سے ممبئی واپسی پر ان کی خواتین مداحوں کی جانب سے گلاب کے خوبصورت پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کارتک کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر دو خواتین مداح ان کا پیچھا کررہی ہیں، دونوں کارتک کو پکار کر ان کو متوجہ کرتی ہیں اور پھر انہیں پھول پیش کرتی ہیں۔

جس پر کارتک آریان خوش ہوکر اپنی دونوں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دونوں سے پھول وصول کرلیتے ہیں۔

یڈیو کے پس منظر میں ایک فوٹو گرافر کو ہنستے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ’اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاؤ اور کارتک کو مناسب انداز میں پرپوز کرو‘۔

Advertisement

جس پر کارتک مزاحکہ خیز انداز میں اپنی مداح سے پورا گلدستہ طلب کرتے ہیں اور جیسے ہی لڑکی انہیں گلدستہ پیش کرتی ہے تو کارتک مسکرا کر منع کر دیتے ہیں اور آگے چل پڑتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اداکار کارتک آریان اکثر ہی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ مرکز بنے رہتے ہیں اور آئے دن ان کی مداح ان کا پیچھا کرتے یا ان کے گھر کے باہر ان کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں تاکہ اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version