Advertisement

فحش فلموں کی انڈسٹری میں خواتین کو کس طرح دھوکے سے پھنسایا جاتا ہے؟

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے اس بدنام انڈسٹری کے سیاہ رازوں میں سے چند ایک پر لب کشائی کی ہے۔

میا خلیفہ نے بتایا کہ معاشی طور کمزور خواتین کو کس طرح یہ گھناونا کام کرنے کے لیے راضی کیا جاتا ہے اور کیسے انہیں قانونی کنٹریکٹ میں پھنسایا جاتا ہے۔

میا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک انٹرویو شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے صرف تین ماہ ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کیا اس کے بعد 2015 میں اس انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

سابق پورن اسٹار نے انکشاف کیا کہ ایڈلٹ فلم انڈسٹری کے مالکان معاشی طور پر کمزور خواتین کو قانونی کنٹریکٹ میں پھنسا کر بلیک میل کرتے تھے۔

میا خلیفہ نے یہ بھی بتایا کہ فحش فلموں کی انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں داعش کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی، داعش نے گوگل میپ سے ذریعے میرے اپارٹمنٹ کی تصویر بھی بھیجی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اس دھمکی کی وجہ سے میں بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھمکیوں کے بعد میں ایک ہوٹل میں روپوش ہوگئی تھی جہاں میں نے دو ہفتے قیام کیا۔

داعش نے ان کی سر قلم کی ہوئی ایڈیٹڈ تصویر بھی بھیجی تھے۔

میا کا مزید کہنا تھا کہمجھے اپنے ماضی کی مقبولیت پر فخر ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی چیز اب میرے پاس نہیں ۔

اپنے انٹرویو میں میا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ کو سب سے زیادہ شرمندگی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب آپ لوگوں کے سامنے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے ایسے گھورتے ہیں جیسے میرے کپڑوں کے اندر تک مجھے دیکھ رہے ہیں۔ اس وقت مجھے شدید شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

Advertisement

میا نے کہا کہ مجھے ایسے لگتا ہے میں نے اپنی رازداری کے سارے حقوق کھو دیئے ہیں۔ کیونکہ جو کچھ میں نے کیا ہے وہ ایک گوگل سرچ کے فاصلے پر موجود ہے۔

میا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فحش فلموں سے صرف 20.50 لاکھ پاکستانی روپے کمائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version