روس کے تعاون سے عالمی توانائی کی سیکیورٹی بہتر بنائیں گے، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت عالمی انرجی کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلیے روس کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش مند ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا کہنا ہے کہ توانائی اور خوراک کی منڈیوں کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اب تک یہ کہتے ہوئے کہ وہ اوپیک پلس اتحاد کے تحت پیداوار کے ایک معاہدے کے پابند ہیں اور تیل کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اپنی اضافی پیداواری صلاحیت کو استعمال کرنے کی امریکی درخواستوں کی مخالفت کی ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کے بحران میں ثالثی کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات پرامن حل کے مواقع کو مضبوط کرنے کے لیے فریقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے ، یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس پر عائد مغربی پابندیوں نے توانائی کی عالمی منڈیوں کو متاثر کیا ہے اور اب سب کی نگاہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ہیں، کیونکہ صارفین روسی تیل کی متبادل سپلائی کی تلاش میں ہیں۔
اماراتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماسکو میں اپنی بات چیت کے دوران ایران، شام اور عراق پر بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

