Advertisement

‘فلم اُمیدوں پر پوری نہیں اُتری’، باہوبلی کے مداح نے خود کشی کر لی

بھارتی مشہور فلم باہوبلی کا مرکزی کردار نبھانے والے ہیرو پربھاس کے مداح نے اداکار کی نئی فلم اُمیدوں پر پوری نہ اُترنے کی وجہ سے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی اداکار پربھاس کے ایک مداح نے اداکار کی نئی فلم کو اپنی امیدوں پر پورا نہ پا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح  ان کی نئی فلم ‘رادھے شیام’ کو دیکھ کر مایوس ہو گیا تھا اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکشی سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے اسے بہت دکھ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارتی مشہور ادااکر پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے تاہم کئی لوگ اس فلم پر منفی تجزیے بھی دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version