Advertisement

چمپئینز لیگ فٹ بال کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

یورپ کی سب سے مشہور فٹ بال لیگ چمپئینز لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ڈراز کے مطابق چیلسی کا مقابلہ لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم ریال میڈرڈ کوارٹر فائنل میں ہو گا۔ ریال میڈرڈ نے چمپئینز لیگ کا ٹائٹل 13 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

انگلش پریمئیر لیگ میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی مانچسٹر سٹی کا ٹکراؤ ایٹلیٹکو میڈرڈ سے ہو گا، جبکہ لیور پول بین فیکا کے مابین جنگ ہو گی۔

بائرن میونخ کے مدمقابل ویلارئیل ہو گی۔

کوارٹر فائنلز کی جنگ کے بعد فائنل فور کے سیمی فائنلز میں چیلسی اور ریال میڈرڈ کے میچ کی فاتح کا مقابلہ ایٹلیٹکو میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

Advertisement

جبکہ بین فیکا اور لیور پول کے ونر سے ویلارئیل اور بائرن میونخ کے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

چمپئینز لیگ کے دو لیگ کوارٹر فائنلز 5-6 اپریل اور 12-13 اپریل کو ہوں گے۔

لیگ کا پہلا سیمی فائنل 26-27 اپریل کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل 3-4 مئی کو ہو گا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور فٹ بال اسٹیڈیم ’اسٹیڈ ڈی فرانس‘ کو لیگ کے فائنل کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، جو 28 مئی کو ہفتے کے دن ہو گا۔

واضح رہے کہ چمپئینز لیگ کا فائنل روس کے شہر سینٹ پیڑزبرگ میں ہونا تھا، مگر یوکرین پر روس جارحیت کے بعد لیگ انتظامیہ نے فائنل کی میزبانی پیرس کو دے دی۔

ڈراز کا مطلب ہے کہ چیلسی کو اپنے سابق مینیجر کارلو اینسیلوٹی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کا سامنا کرنا پڑے گا، جس نے 2009 اور 2011 کے درمیان اسٹامفورڈ برج کلب کے ساتھ دو سال کے دوران پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ ڈبل جیتا تھا۔

Advertisement

کارلو اینسیلوٹی تین مینیجرز میں سے ایک ہے جنہوں نے تین بار چیمپیئنز لیگ جیتی، بشمول 2014 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ، اور ایورٹن چھوڑنے کے بعد گزشتہ موسم گرما میں ہسپانوی جائنٹس میں دوسرے اسپیل کے لیے واپس آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version