Advertisement

اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر گفتگو کی گئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن عزیز کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے بھائی چارے، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا تقاضا کرتی ہے، سب کو وطن کا یہ قرض اتارنے کیلئے اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس اہم ترین موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی، اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، یہ تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن نے ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سیاسی اور ترقیاتی ویژن کو سراہا۔

پیر سید سعید الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی لیڈر ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version