Advertisement

’حکومت کو معلوم ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوجائے گی‘

سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی ارکان اور رضا کاروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شکست تسلیم کرچکی ہے، شیخ رشید کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا شکار تھی، اگر کوئی رکن اس دن اسمبلی پہنچا اور اپنی مرضی سے ووٹ دیا تو وہ گنتی میں نہیں لائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف بطور جماعت کرپشن میں ملوث ہے، غیرملکی فنڈنگ کے شواہد موجود ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی اردو پر تنقید وہ کررہا ہے جس کا جس کی اپنی اردو ٹھیک نہیں، کیا عمران خان کے تینوں بچے اردو بولتے ہیں، کیا انکے بچے چیچا وطنی میں رہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے چندے سے جائدادیں لیں اور عدالت میں ثابت ہوگیا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر دیئے، عمران خان ذہنی طور پر مان چکے ہیں کہ یہ فارغ ہورہے ہیں، یہ اسمبلی کی اکثریت کھوچکے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ کل ایم کیو ایم کا وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ایم کیو ایم کے سامنے اپنی گزارشات رکھی ہیں، فیصلہ تو ایم کیو ایم نے کرنا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ملک میں کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، جو بھی احتجاج ہوگا پرامن ہوگا، اس ملک کے عوام تنگ ہیں، عوام چاہتے ہیں عمران خان سے جلد ازجلد جان چھوٹے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version