Advertisement

کرپشن کیس، سابق ایم ڈی سندھ ٹورزم پر الزام سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب

نیب، احتساب عدالت

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے مرکزی ملزم روشن قناصرو پر الزام سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورزم روشن قناصرو کی درخواست ضمانت پرکیس کی سماعت ہوئی۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو دلائل میں بتایا کہ روشن قناصرو کی سپریم کورٹ سے بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ ریفرنس کے شریک ملزم شہنشاہ اور روشن قناصرو پر ایک ہی الزام ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہنشاہ حسین پر 26 لاکھ روپے کا الزم ہے اس نے 26لاکھ زرضمانت میں رکھ کے ضمانت لی ہے۔

نیب کی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں کلچر کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ روشن قناصرو پر جو الزم ہے اتنی رقم جمع کرائی جائے جس پر وکیل روشن قاصرو نے کہا کہ روشن قناصرو پر جو الزام ہے وہ رقم دینے کو تیار ہے، ضمانت دی جائے۔

سماعت کے دوران نیب کے پراسیکوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے مرکزی ملزم روشن قناصرو پر الزام سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کے روشن قناصرو پر کتنی کرپشن کا الزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version