بھارتی کپتان نے کونسی مہنگی گاڑی خریدی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو بیک ٹو بیک وائٹ بال سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
دریں اثنا 34 سالہ کھلاڑی اپنی آن فیلڈ کامیابیوں کے علاوہ میدان سے باہر بھی سرخیوں میں ہیں۔
تجربہ کار اوپنر حال ہی میں لیمبورگھنی یورس کے قابل فخر مالک بن گئے ہیں جس کی قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ انڈین روپے ہے۔
روہت کی نئی لگژری گاڑی میں پہیوں پر لگژری کو بلو ایلیوس میٹالک پینٹ کیا گیا ہے جس میں 22 انچ ناتھ ڈائمنڈ کٹ رمز اور اسپورٹیو لیدر کے اندرونی حصے ہیں۔
واضح رہے کہ روہت اب ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اس شاندار گاڑی پر ہاتھ ڈالا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

