Advertisement

سندھ ہاؤس میں اپوزیشن نے اپنی طاقت شو کردی، 196 ارکان اسمبلی کی شرکت

سندھ ہاؤس

سندھ ہاؤس

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سندھ ہاؤس میں ہونے والی بیٹھک میں 196 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر 196 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی جس میں حکومت کے منحرف اراکین اور حکومت کے سابق اتحادی بھی موجود تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں میں تحریک انصاف کے  22 منحرف ارکان بھی موجود ہیں جن میں کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ، خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، سعد رفیق، عطا تارڑ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جواد حسین، امجد کھوسہ، محمد افضل خان،وجیہہ قمر، رانا محمد قاسم نون، عامرطلال گوپانگ ، راجہ ریاض سمیع گیلانی، رمیش کمار، نواب شیروسیر، نورعالم خان، ایم این اے سمیع گیلانی ، باسط بخاری،عاصم نذیر بھی سندھ ہاوس میں موجود تھے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم مشاورت کی۔

واضح رہے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کا ساتھ دیتے ہوئے باضابطہ معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا نے بھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version