Advertisement

پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قازقستان کے سفیر  یرظان قستافین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے سہولیات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ویزا سہولیات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر معاملات  پر تعاون بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے عوام کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا سہولیات دینگے۔

ملاقات میں قازقستان کے سفیر  یرظان قستافین نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات دیرینہ؛ بھائی چارے پر قائم ہیں، پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا سکوپ بہت وسیع ہے۔

قازق سفیر نے مزید کہا کہ مئی میں ون کنٹری ٹریڈ ایگیزیشن کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version