Advertisement

’عورت مارچ احتجاج سے کسی نے نہیں روکا، درخواست کی ضرورت نہیں‘

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے مظاہرے کے لیے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عورت مارچ کے احتجاج سے کسی نے نہیں روکا، اس درخواست کی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے نگہت سعید سمیت 10 افراد کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزارنے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عورت مارچ کے احتجاج کے لیے انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔ انتظامیہ نے عورت مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

دائر درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ انتظامیہ نے عورت مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی مارچ انتظامیہ کے ہی ذمے ڈال دی ہے۔

Advertisement

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عورت مارچ کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ کا جاری کیا گیا خط کالعدم کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردارعلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا۔

جسٹس فیصل زمان خان نے وقاص احمد کی درخواست پر آج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے آئی جی کو درخواست گزار مرحوم باپ کی ملازمت دینے کے معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے توہین عدالت کے زمرے آتا ہے۔

Advertisement

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئی جی پولیس پنجاب کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version