Advertisement

(ن) لیگ کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہئے، الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے،عمران صاحب کا طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کی ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں، آج تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں، ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحاً جنگ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version