‘ماضی کی حکومت کے ادھورے منصوبے بھی ہم پورے کررہے ہیں’

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت کے ادھورے منصوبے بھی ہم پورے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک کا اچانک دورہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے زیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ بلاک میں فرنیچراورجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔
اس موقع ہر انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک کو عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق پنجاب میں ماں اور بچہ کے ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے سرکاری ہسپتال بنانے کا سوچا تک نہیں، ماضی کی حکومت کے ادھورے منصوبے بھی پورے کررہے ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ کوینکہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈ چائلڈبلاک میں ماں اور بچہ کی بین الاقوامی معیارکی سہولیات فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس ڈاکٹراطہر،سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹرعائشہ،ڈاکٹرعمران وحید،ڈاکٹرحسین جعفری، ڈاکٹرعرفان، ڈاکٹریاسمین احسان، ڈاکٹرسلمی ،اعجازشیخ،ڈاکٹرنورین اکمل اور سی اینڈڈبلیوکے افسران موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

