Advertisement

اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریاں کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق دلچسپ باتیں بتا دیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کی تیاریاں کس طرح ہوئیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر سعدین نے شادی کی ساری تیاریاں خود ہی کی تھیں۔

شو کی میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ شادی  دھوم دھڑکے والی تھی، شادی کی تیاریاں کس نے کی تھیں؟

جس پر اریبہ حبیب نے بتایا کہ شادی کی ساری تیاریاں میں نے اور میرے شوہر نے خود کی تھی، اور ہم نے منگنی کے بعد سے ہی شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دن بڑا ایونٹ رکھنے کا سوچا تھا اور باقی ولیمے اور نکاح کی تقریب چھوٹی منعقد کرنی تھی لیکن بعد میں اس میں قوالی سمیت دیگر چیزیں شامل ہوتی چلی گئیں تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ تو بہت بڑی شادی ہوگئی۔

Advertisement

اداکارہ نے شادی کی تقریبات پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمت دی اور راستے بنتے چلے گئے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اریبہ سے پوچھا کہ آپ کی شادی میں اداکار اظفر رحمان نے شرکت کی تھی؟

اس پر اریبہ نے کہا کہ اظفر جب پہنچا تو میں اس سے مل نہیں سکی تھی لیکن جب میں شوٹنگ پر آئی تو اس سے ناراض تھی اظفر نے پوچھا کہ تم کیوں منہ بنائے پھر رہی ہو۔

اریبہ نے کہا کہ میں نے کہا تم میری شادی میں نہیں آئے تھے پھر اظفر نے بتایا کہ میں آٰیا تھا تم مصروف تھیں اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اظفر رحمان اور اریبہ حبیب نئے ڈرامے ’انگنا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور ان دونوں اداکاروں کے درمیان اچھی دوستی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version