Advertisement

احد رضا میر نے سجل علی کو طلاق دے دی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی میں طلاق ہوجانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلتے ہی سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن تا حال  سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے جبکہ اداکار احد نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version