Advertisement

مرنے سے قبل آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کیا چاہتے تھے؟ خواہش جان کر مداح افسردہ

زندگی ناقابلِ بھروسہ ہے۔ اس کا اعتبار لا یعنی ہے۔ بہت کچھ انسان سوچتا ہے تاہم، موت کا وقت متعین ہے اور موت کے باعث اس کے تمام منصو بے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔  ایسا ہی کچھ آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کے ساتھ ہوا۔لیگ اسپنر کے انتقال کی خبر دنیائے کرکٹ پر غم کا پہاڑ بن کر ٹوٹی۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ کا شین وارن کی آخری خواہشات کا جاننا ان کے لیے غم کا باعث بنا ہوا ہے۔ مرنے سے 4 دن قبل اپنےچاہنے والوں کو انھوں نے اپنے زندگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اب کچھ لائف گولز کو حاصل کرنے کو ارادہ رکھتے ہیں۔

شین وارن وزن کم کرنا چاہتے تھے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لگنے والی یہ پوسٹ مرحوم کی آخری پوسٹ ثابت ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود کو دوبارہ صحت کی بہترین حالت میں دیکھنا چاہتا ہوں جس کے لئے ورزش  بھی کررہا ہوں۔ آج اس ورزش کا دسواں روز ہے۔ امید ہے چند دنوں میں، میں پہلے کی طرح فٹ اور اسمارٹ ہوجاؤں گا۔

Advertisement

 

 

انھوں نے اپنی ماضی کی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں جن میں وہ کافی فٹ تھے۔ واضح رہے کہ شین وارن تھائی لینڈ میں واقع اپنے وِلا میں چھٹیاں منانے گئے تھے جہاں سے 4 مارچ کو مردہ حالت میں پائے گئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 52 سال تھی۔ شین وارن کی چند دن پہلے کی جانے والی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version