Advertisement

موٹرولا پہلی بارتیسرا بڑا اسمارٹ فون برانڈ بن گیا

موٹرولا کے بہترین فیچر سے لیس سستے ترین نئے فون کی تفصیلات سامنے آگئیں

لینیووکی زیرملکیت امریکی موبائل سازادارہ موٹرولا پہلی بارامریکا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون برانڈ بن گیا ہے۔

یہ بات ٹیکنالوجی کے حوالے سے ریسرچ کرنے والی کمپنی کاؤنٹرپوائنٹ کی حالیہ تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال موٹرولا اسمارٹ فونزکی فروخت میں 131 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں امریکا میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونزمیں موٹرولا کا حصہ 10 فیصدرہا۔ 400 ڈالراوراس سے کم قیمت والے فون کی مارکیٹ میں موٹرولا دوسرے نمبرپررہا، جب کہ پریمیم اسمارٹ فونزکی فروخت میں سام سنگ ٹاپ پررہا۔

اسمارٹ فون کی امریکی مارکیٹ پرراج کرنے والے برانڈ میں 22 فیصد شیئرکے ساتھ سام سنگ دوسرے نمبرپررہا۔

Advertisement

مارکیٹ پَِلس سروس کے نام سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی امریکی مارکیٹ میں سہرفہرست امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل رہی۔

2021 میں ہونے والی مجموعی فروخت میں ایپل کا حصہ 58 فیصد رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں جب فیچرفونزاپنےعروج پر تھے تواس وقت امریکی مارکیٹ میں موٹرولا کا سکہ چلتا تھا، اس دورمیں یہ امریکا میں اوای ایم (اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر) ہینڈ سیٹ میں سب سے بڑا نام تھا۔

موٹرولا کی اس حالیہ کام یابی کے پیچھے جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی کا اہم کردار ہے کیوں کہ اس کے مارکیٹ سے باہر جانے کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوا اسے موٹرولانے پورا کردیا۔

گزشتہ سال ایل جی نے اپنے غیرمنافع بخش موبائل ڈیویژن کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’6 سال میں تقریبا ساڑھے چارارب ڈالرنقصان کے بعد ہم موبائل فون مینوفیکچرنگ بند کررہے ہیں۔‘

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موٹرولا کی فروخت میں اضافے کی اہم وجہ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ماڈلز موٹو جی اسٹائلس، موٹوجی پاوراورموٹوجی پیورکا اہم کردار رہا۔

Advertisement

یہ سب ماڈل 300 ڈالرسے کم قیمت پرفروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version