Advertisement

احساس کفالت کی رقم بڑھا کر 14 ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے، ڈاکٹر ثانیہ

ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی رقم بڑھا کر  14 ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں احساس ادائیگیوں کے معیار و رفتار کو مزید بہتر بنانے کیلیئے اقدامات پرغورکیا گیا جبکہ اجلاس ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر میں ہوا۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور احساس کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی رقم بڑھا کر اب 14ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے۔

Advertisement

 ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کفالت صارفین کے بچوں کے احساس تعلیمی وظائف بھی جاری ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کاجنوبی پنجاب میں احساس ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلیئے تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مربوط لائحہ عمل مرتب ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے بھرپور تعاون کیلیئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ادائیگیوں کو آسان بنانے کیلیئے ادائیگی مراکز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version