Advertisement

ٹیسٹ سیریز، پاکستانی بولرز گیندبازی کا پڑھایا ہوا سبق بھولنے لگے

پاکستانی بولرز کے لیے ہوم گراؤنڈز میں پرفارم کرنا مشکل ثابت ہوا ہے۔ حسن علی 63 اوورز میں صرف 2 وکٹیں حاصل کرپائے۔ ساجد خان نے 156 اوورز میں 119.25 کے بھاری اوسط سےصرف 4 وکٹیں لیں۔ شاہین آفریدی اور نعمان علی نے سب سے زیادہ 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نسیم شاہ نے نسبتاً کم ایوریج سے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستانی متاثر کن کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔ حسن علی نے 2 ٹیسٹ میچز میں 63 اوورز میں 192 رنز دے کر صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران گیندباز کی اوسط 96 رہی۔ سیریز کے میچز میں پیسر شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر نعمان علی نے 9،9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے 104 اوورز میں 328 رنز دیے ان کی ایوریج 36.44 رہی۔ نعمان نے 36.44 کی اوسط سے 121 اوورز 380 رنز دیے۔ ساجد خان نے سب سے زیادہ 156 اوورز کیے اور 119.25 کے بدترین اوسط سے 477 رنز دیے۔ فہیم اشرف نے ایک میچ میں 24 اوورز میں 34 کی اوسط سے 68 رنز دے کر صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement

 

 

نسیم شاہ کی اوسط قدرے بہتر رہی۔ انھوں نے 28.33 کی ایوریج سے 64 اوورز میں 170 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں، کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز  کے دوران پاکستانی گیند باز بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی مینجمنٹ اس صورتحال کا بغور جائزہ لے اور اس کا حل تلاش کرے۔ حالیہ میچز ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کے تحت کھیلے گئے ہیں اور پاکستانی گیند بازوں کی کارکردگی پرشان کن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version