Advertisement

عدم اعتماد کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے خوشی میں ہم سب کو شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق پریس کانفرنس کرونگا جس میں تمام معاملات پر بات ہوگی، حکومت میں آئے تو دھرنے ورثے میں ملے تھے، سب دھرنے ختم ہوگئے ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ظہور بلیدی ہمارے اچھے ساتھی تھے، حکومت بناتے وقت تمام ظہور بلیدی ہمارے ساتھ تھے، میں انکو غلط نہیں کہوں گا، یہ اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور میں اپنی جگہ ٹھیک ہوں، ہر قسم کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتوں میں نہیں آتا، تحریک عدم اعتماد ایک دن بعد آئے یا سو دن بعد فرق نہیں پڑتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version