Advertisement

سپریم کورٹ کی سماعت پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سماعت پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ضمیرفروشی کےخلاف چیمپئن بن گئے، عمران خان دوہفتے قبل ن لیگ کے منحرف ارکان سے مل کرآئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے منحرف ارکان باضمیر، آپکے ارکان ضمیرفروش ہیں؟ ن لیگ کے ارکان کوتوڑ کر اپنے ساتھ ملایا گیا، عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ امربالمعروف بھارت کی خارجہ پالیسی کے قصیدے پڑھنے کا نہیں کہتا، بیرون ممالک کے تحائف کو بیچ کرپیسے اپنی جیب میں ڈالے گئے، عمران خان بیرون ممالک کے تحائف کی تفصیلات نہیں بتا رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کی چوری پکڑی گئی، دوسروں کوچورکہہ رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں بہانے سے سزا سے بچنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران نیازی کی نگرانی میں فارن فنڈنگ کا دھندا چل رہا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایمانداری کا درس دینےوالے نے خود کروڑوں کی کرپشن کی، عمران خان نے فارن فنڈنگ میں کروڑوں کی خردبرد کی، سپریم کورٹ کی سماعت پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کامؤقف تسلیم کرلیں توآرٹیکل95کوآئین سے نکالنا پڑے گا، کوئی شخص وزیراعظم بننے کے بعد ڈکٹیٹربن جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version