Advertisement

بلاول کو خاتون اول کے بارے میں نازیبا گفتگو پر شرم آنی چاہیے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کو خاتون اول کے بارے میں نازیبا گفتگو پر شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے بلاول بھٹو کی کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام آپ کا اصل چہرہ جان چکے ہیں، پرچی کی بنیاد پر سیاست میں آنے والے کو فرزند زرداری پکاریں تو گالی لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انتہائی گری ہوئی حرکت کی، بلاول کو خاتون اول کے بارے میں نازیبا گفتگو پر شرم آنی چاہیے، بلاول بھٹو آج بوکھلائے لگ رہے تھے، کانپیں ٹانگ چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہم نے 2 تہائی اکثریت حاصل کی، زرداری ہی نشانہ ہے کیونکہ آپ نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے، بلاول بھٹو پرچی چیئرمین ہیں، حادثاتی طور پر سیاست میں آئے۔

مراد سعید نے بلاول بھٹو کو چیلنج کیا کہ کسی بھی حلقے میں میرا مقابلہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کا پوچھتے ہیں تو خواتین سے متعلق گفتگو شروع کر دیتے ہیں ، آصف زرداری کو پہلے مسٹر 10 پرسنٹ پھر مسٹر 50 پرسنٹ کہا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 200 ملین ڈالر کا غبن کیا، سندھ میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں، خوراک نہ ملنے سے ہزاروں اموات ہوتی ہیں۔

 وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، قائد کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا، انہوں نے سندھ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، بتاتے نہیں سندھ کا پیسہ کہاں گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version