Advertisement

عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لئے بڑی خوش خبری

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں متعدد کورونا پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخہ کے مطابق یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سمیت ملک کی تمام مساجد میں سماجی فیصلے کی پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں، تاہم مساجد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری کی پابندی بھی ہٹا دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق کل ہفتے کو ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔

کورونا پابندیوں کے خاتمے کی اطلاع ملتے ہی عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اب مسلمان خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری کے لئے بے تاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version