Advertisement

رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

رانا ثنااللہ

راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

عدالت نے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثناء اللہ اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

رانا ثناااللہ کی جانب سے عدالت سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا دو سال سے فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔

عدالت نےکہا کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر وکلا دلائل دیں۔

Advertisement

گذشتہ سماعت میں عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آج 12 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ کے رخصت ہونے کے سبب رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس سے متعلق سماعت نہ ہوسکی تھی۔

عدالت نے رانا ثنااللہ کے شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا۔

اے این ایف نے رانا ثنااللہ، عثمان احمد، سبطین، اکرم، عمر فاروق اور عامر رستم کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

چالان میں رانا ثنااللہ کی جانب سے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رانا ثنااللہ کو سکھیکی کے قریب روک کر 15 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version