Advertisement

22 سالہ آسٹریلوی گلوکارہ ڈپریشن کے باعث چل بسی

مشہور آسٹریلوی ریپر لِل بو ویپ ڈپریشن کے باعث 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی 22 سالہ ریپر لِل بو ویپ انتقال کر گئیں، لِل بو کے والد میتھیو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بیٹی طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھی اور ڈپریشن ہی اس کی موت کی وجہ بنی۔

لِل بو ویپ جن کا اصل نام وینونا بروکس ہے انہوں نے اپنی موت سے قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ “مجھے حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ کھانے کی ایک شدید بیماری کے ساتھ بڑھنے سے میرا حمل کا نظام متاثر ہوا ہے اگر آپ بھی اپنے ساتھ ایسا کرتے ہیں تو میں تجویز کرتی ہوں کہ سوچیں کہ آپ اپنے ساتھ کیا کر رہے ہیں کیونکہ میں نے اپنے جسم کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی وجہ سے میں اب کبھی ماں نہیں بن سکتی میں اپنا بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہی”

واضح رہے کہ لل بو ویپ نے 2015 میں ساؤنڈ کلاؤڈ کے زریعے اپنی موسیقی کا آغاز کیا تھا اور وہ بہت کم عرصے میں بےحد شہرت حاصل کر چکی تھیں، لل بو کے لاکھوں مداح نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version