دیپیکا کا روہت شیٹی سے جھگڑا، سر پر بوتل دے ماری، ویڈیو وائرل

بولی وُڈ کی شانتی پریا، دیپیکا پڈوکون نے اپنی شاندار پرفارمنس اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے ناظرین اور ناقدین کو متاثر کیا۔
انہوں نے اپنا ڈیبیو شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم میں کیا۔ گزشتہ برسوں میں اداکارہ نے مختلف کردار ادا کر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
دیپیکا کو پدماوت، رام لیلا، اور باجی راؤ مستانی جیسی فلموں کے لیے بہت پیار اور تعریف ملی۔
وہ اپنی تمام فلموں اور کرداروں کے ساتھ انصاف کرتی ہیں اور اور آج بولی وُڈ کے بہترین ناموں میں سے ایک ہیں۔
چنئی ایکسپریس میں ان کے کردار اور اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اب ہمیں فلم کی تیاری سے کچھ پس پردہ مناظر ملے ہیں، جہاں شوٹنگ کے دوران کاسٹ اور عملے کو بہت مزہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اداکارہ نے ہدایت کار روہت شیٹی کے سر پر شیشے کی بوتل سے حملہ کیا اور ان کے سر سے خون بہنے لگا۔
اس ویڈیو میں ہم روہت کو اداکارہ کو پریشان کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ مشتعل دیپیکا ایک بوتل لے کر ان کے سر پر دے مارتی ہیں۔
یہ دراصل دونوں کی طرف سے کیا گیا ایک پہلے سے منصوبہ بند اسٹنٹ تھا جو عملے کے ارکان کے لیے کافی چونکا دینے والا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

