Advertisement

ماحولیاتی مسائل پیدا کرنے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عدالت

فضائی آلودگی

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی مسائل پیدا کرنے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مردان میں کرشنگ پلانٹ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نےعدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کرشنگ پلانٹ سے علاقہ مکینوں میں بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی مسائل پیدا کرنے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اگر کوئی غیر قانونی لیز جاری کیا گیا ہے، اسے اسکریپ کر دیں گے۔

Advertisement

عدالت نے ڈی سی اور ڈی پی او کو خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی سی مردان حبیب اللہ عارف نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بڑے پیمانے پرآپریشنز کیے گئے ہیں۔ متعدد غیر قانونی کرشنگ پلانٹ کو سیل کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک 70 ایف آئی آر ہوئی  ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ اس سال 18 ایف آئی ار ہوئی  ہیں اور 21 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

چیف جسٹس قیصر رشید نے کارروائیاں مزید تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایک طرف دریاؤں کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے مسائل پیداکیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version