صحافی محسن بیگ کی ضمانت پیر تک لٹک گئی

اسلام آباد (فیاض محمود) سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت سے مزید دلائل دینے کی مہلت طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر میاں عامر سلطان گورایہ اور سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر دلائل دیے گئے جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے محسن بیگ کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد محسن بیگ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
جج محمد علی وڑائچ نےسرکاری وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے آغاز میں محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔
معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ، شاہ رخ جتوئی کیس میں سپریم کورٹ مصروف ہیں کچھ دیر میں پہنچیں گے جس کے بعد عدالت نے محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا تھا۔
محسن بیگ کی طرف سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔
محسن بیگ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

