Advertisement

ن لیگ کا ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘؛ اسلام آباد روانگی کی تیاریاں مکمل

پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز اور مریم نواز کریں گے۔

ن لیگی مارچ کے قافلے لاہور سے 2 بجے روانہ ہوں گے جبکہ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

اس سلسلے ميں تمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہيں، پوسٹراور بينرز شہر ميں جگہ جگہ آويزاں کرديئے گئے ہيں، جبکہ لانگ مارچ کے ليے کنٹينرز بھی پہنچ گئے ہيں۔

اس سفر کے دوران قافلہ 18 مقامات پر پڑاؤ ڈالے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

اس ریلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی وزیراعظم کو خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Advertisement

ٰانہوں نے عمران کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر اعظم کے دفتر سے نکالے جانے کے بعد اپنے گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ قافلہ 24 مارچ کو نکلنا تھا لیکن او آئی سی اجلاس کے اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پلان پر آج عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version