Advertisement

نقیب اللہ قتل کیس، والدکی طرف سےدائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

rao anwar and naqeeb picture

عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نقیب اللہ کے والد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی جائے؟

وکیل راؤ انوار نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ اے ٹی سی میں کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ صرف تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔

سابق ایس ایس پی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اے ٹی سی سے فیصلہ جلد متوقع ہے ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست کی کارروائی ملتوی کی جائے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں بھی نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان گواہی کے لیے آج عدالت پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر رضوان کو لاہور کورٹ میں پیش ہونا ہے اس وجہ سے نہیں آسکے۔

ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی

Advertisement

ملزمان کے وکلا  نے سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کے بیان پر جرح کرنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version