Advertisement

اپنے بچوں کو موبائل فون پر نامناسب مواد سے بچانے کے یہ طریقے جانیں

آج کے جدید دور میں موبائل فون ہر ایک کی ضروت بن چکا ہے لیکن اس کے استعمال سے جہاں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے وہیں نقصان بھی ہو رہا ہے ،اسی طرح نئی نسل بھی اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کا ہنر خوب جانتی ہے جس کی وجہ سے وہ کئی خطرات کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔

جب آپ موبائل میں کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو ایک آپشن آتا ہے جس میں ویب سائٹ آپ سے عمر، نام، ٹیلی فون نمبر اور پتہ مانگتی ہے اور یہ زیادہ تر گیمز کھیلتے ہوئے یا کسی ویب سائٹ پر جاتے ہوئے ہوتا ہے لہٰذا بچوں کو اس بات سے ضرور آگاہ کریں کہ ذاتی معلومات کسی اجنبی سے شئیر نہیں کرنی چاہئیے۔

اس کے علاوہ جب بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو ہر قسم کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ بچوں کو وہی کچھ دکھائیں جو آپ چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے۔

انٹرنیٹ کو کسی نا کسی براؤزر کے ذریعے ہی چلایا جا سکتا ہے جیسے کہ گوگل کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری، ان براؤزرز کے ذریعے جب کوئی بھی انٹرنیٹ چلاتا ہے تو ہر قسم کا مواد سامنے آتا ہے، چاہے وہ آپ کے لئے فائدے مند ہو یا نہیں مگر آپ تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

Advertisement

براؤزر میں پیرنٹل کنٹرول میں جا کر آپ کئی چیزوں پر پابندی لگا سکتے ہیں جس سے بہت سے غیر ضروری اور خطرناک ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی، اس کے لئے کانٹینٹ فلٹر کے ذریعے مختلف طرح سے چیزوں کو روک سکتے ہیں۔

اس لئے جب بھی آپ کا بچہ آن لائن گیم کھیل رہا ہو یا پھر ویڈیوز دیکھ رہا ہو تو ضرور دیکھیں کہ اس میں کون کون شامل ہے اور اسی طرح ویڈیو دیکھ رہا ہے تو اس میں کیا میسج دیا جا رہا ہے۔

اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ بچے نے موبائل استعمال کیا ہے تو اس کے بعد آپ چیک کریں کہ کہیں کوئی غیر ضروری ایپ تو ڈاؤنلوڈ نہیں کرلی کیونکہ کچھ ایپس ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ آپ کی جاسوسی کر رہی ہوتی ہیں۔

بڑی مشکلات سے بچنے کے لئے والدین کو احتیاط کرنی چاہیئے اور بچوں کی نگرانی کرنی چاہیئے جو کہ آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version