Advertisement

بشریٰ انصاری اور لبنیٰ فریاد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈراموں پر تجزیہ کرنے والی لبنیٰ فریاد کے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر ڈراموں پر تجزیہ دینے والی لبنیٰ فریاد المعروف اماں پر تنقید کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے اس انٹرویو میں بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ ’اب ماشاءاللّٰہ سے کریٹیکس (ڈرامہ تجزیہ نگار) بھی آ گئے ہیں، جو حلیم پکاتے پکاتے ہم پر تنقید بھی کرلیتے ہیں، اُن کی مرضی ہے ہمیں وہ جو مرضی کہہ لیں۔‘

بشریٰ انصاری کے اس بیان پر لبنیٰ فریاد نے ردِعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے اس انٹرویو کی کلپ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بشریٰ جی، ڈرامہ دیکھتی بھی حلیم پکانے والی ہیں۔‘

بشریٰ انصاری اور لبنیٰ فریاد کے درمیان جاری اس بحث کو چلتا دیکھ انسٹاگرام صارفین بھی بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Advertisement

ایک خاتون صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بشریٰ جی، ڈرامہ دیکھتے بھی حلیم بنانے والے ہی ہیں، آپ کے ڈرامے اب وزیر اعظم تو دیکھنے سے رہے ۔‘

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری مذکورہ انٹرویو میں اداکاروں کو درپیش مسائل پر بات کر رہی تھی جس دوران انہوں نے اداکاروں اور ڈراموں پر تجزیہ پیش کرنے والی لبنیٰ فریاد کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version