Advertisement

لاٹری کو فراڈ سمجھنے والی خاتون لاکھوں روپے گنوا بیٹھی

لاٹری کو فراڈ سمجھ کر نظر انداز کرنے والی خاتون لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتنے والی خاتون نے لاٹری کو فراڈ سمجھ کر نظرانداز کر دیا اور لاکھوں روپے کی انعامی رقم گنوا بیٹھی۔

ہوا کچھ یوں کہ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے 25 فروری کی لکی لاٹریز کی ڈرائنگ کے لیے ٹکٹ خریدا تھا لیکن وہ ڈرائنگ کے بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کرنا بھول گئی۔

جب خاتون کو شروع میں لاٹری افسر کی کالز موصول ہوئیں تو اس نے فون کالز کو سنجیدہ نہیں لیا اور فراڈ سمجھ کر کال اٹینڈ نہیں کی۔

Advertisement

کچھ دن بعد فرصت ملی تو خاتون نے لائٹری اکاؤنٹ چیک کیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس نے لاٹری کے لئے آنے والی کالز کو غلط سمجھا حالانہ اسے 1 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کے لیے فون کالز آ رہی تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر سر پکڑ پر بیٹھ گئی اور پھر اس نے فوراً شوہر سے رابطہ کر کے اسے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد اس نے لاٹری منتظمین کو تمام واقعہ بتا کر اپنا انعام وصول کیا جس کو وہ تقریباً گنوا ہی بیٹھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version