پنجاب پولیس میں خواتین کو فیلڈ میں اہم جگہوں پر پوسٹنگ دی جارہی ہے، راؤ سردار

راؤ سردار نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں خواتین کو فیلڈ میں اہم جگہوں پر پوسٹنگ دی جارہی ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی امپاورمنٹ اور انہیں معاشرے میں مساوی حقوق کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار ہے، پنجاب پولیس کو قوم کی بیٹیوں پر فخر ہے، پنجاب پولیس میں خواتین کو فیلڈ میں اہم جگہوں پر پوسٹنگ دی جارہی ہے۔
راؤ سردار نے کہا کہ فیلڈ میں خواتین افسران و اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، صوبہ بھر میں صنفی جرائم بالخصوص خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکو فوری مدد کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کام کر رہے ہیں، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلزکی مدد سے گزشتہ 6ماہ میں 8228ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو فوری مدد کی فراہمی کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ بھی لانچ کی گئی ہے، ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین ڈاؤن لوڈ کر چکی ہیں۔
راؤ سردار نے کہا کہ طالبات، ورکنگ لیڈیز اور گھریلو خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے موبائلز میں ویمن سیفٹی ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، ویمن سیفٹی ایپ کے علاوہ خواتین پنجاب پولیس کے ایمر جنسی نمبر15سے فی الفور مدد حاصل کرسکتی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ آرپی اوز، ڈی پی اوزخواتین کے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

