Advertisement

مائیکروسوفٹ ایج کمپیوٹر کی افادیت بڑھا سکتا ہے

مائیکروسوفٹ ایج بظاہر ایک براؤزر ہے لیکن اب اس میں ایک نئے ٹول کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی بدولت لیپ ٹاپ اور پی سی کی کارکردگی اور رفتار میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

اسے پرفرمارنس ڈٹیکٹر فیچر کا نام دیا گیا ہے جو ایک سے زائد ٹیب کھلی ہونے کی صورت میں براؤزر کے ذریعے کمپیوٹر کی خبرگیری کرتا ہے اور اس میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپیوٹر کے مسائل بھی لاتعداد ہیں ان میں اول بیٹری یا بجلی کا خرچ، دوم پروسیسنگ اسپیڈ ہے اور سوم ملٹی پل ٹول کھولنے کی صورت میں کارکردگی خراب ہونے لگتی ہے۔

مائیکروسوفٹ ایچ کا پرفارمنس ڈٹیکٹر فیچر یہ بھی دیکھتا ہے کہ انٹرنیٹ کی بینڈوڈتھ پس منظر میں کہاں کہاں صرف ہورہی ہے۔ مائیکروسوفٹ کا براؤزر پاپ اپ کی صورت میں ان تمام خامیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن اب بھی اس کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپیوٹر کے نقائص اور خراب کارکردگی دکھانے والے ٹول الگ سے لانچ کئے جاتے ہیں لیکن مائیکروسوفٹ نے اب اسے اپنے جدید براؤزر میں شامل کردیا ہے۔ اس طرح کسی اور فیچر کو لانچ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

Advertisement

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بیٹری کی بچت ہوتی ہے  اور دوم آپ کا سسٹم تیزی سے کام کرتا رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version