Advertisement

کینیڈا: ایتھیلیٹس نے کوچز کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا

کینیڈا کے 70 سے زائد سابق اور موجودہ ایتھیلیٹس نے اپنے کوچز کے ناروا سلوک کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھیلیٹس نے کوچز کے خلاف حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں زہریلے کلچر اور بدسلوکی پر آزادانہ تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈا کے کھیلوں کے ڈائریکٹر جنرل وکی واکر نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے پاس کوچز کے رویئے کے خلاف خط آیا ہے ، وکی واکر نے کہا کہ کوچز کےخلاف دیگر متعدد شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

وکی واکر نے مزید کہا کہ ایتھیلیٹس کے گروپ کو انتقام کے خوف نے بولنے نہیں دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھیلیٹس کے گروپ نے کہا کہ وہ اب خاموش نہیں بیٹھیں گے، اور آگے آئیں گے۔

Advertisement

گروپ کا کہنا تھا کہ کوچز کے نامناسب رویئے ، بد سلوکی اور منافرت کے باوجود ہم تبدیلی کی امید کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے۔

ایتھیلیٹس کے گروپ نے مزید کہا کہ ہم نے کینیڈین اسپورٹس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوچز کے خلاف ایکشن لیں، تاکہ نئے آنے والے ایتھیلیٹس کو یہ سب کچھ نہ جھیلنا پڑے۔

گروپ نے مزید کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی قیمت چکانا ہو گی لیکن ہم کوچز کی بدسلوکی اور جنسی ہراسگی پر اب خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version