Advertisement

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ پی آئی بی کالونی میں روز بروز وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔

دو دن قبل ہونے والی موبائل فون کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے موصول کر لی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات میں 6 مسلحہ ملزمان نے دوکان پر واردات کی جبکہ ملزمان اپنے ساتھ بوری لے کر آئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام موبائل فون بوری میں ڈالنے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی میں مسلسل اسٹریٹ کرائم کی وراداتیں رپورٹ ہورہی ہیں جبکہ علاقہ پولیس کے گشت نہ ہونے سے ملزمان آزادنہ وارداتوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں دس دن کے دوران متعدد دکانیں لوٹ لی گئیں، گزشتہ روز اسپئر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی ہوئی۔

اس سے علاوہ تین ملزمان نے دکان میں گھس کر کیش اور موبائل فون لوٹ لیا۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ پولیس کو شکایات کی ہیں لیکن ورادتین تھم نہیں رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version