بھارت اقلیتیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک یغام میں کہا کہ سکھ نوجوان کوسربازار حیوانیت کا نشانہ بنائے جانا افسوسناک ہے، ہم اس شرمناک واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بھارت اقلیتیوں کے لئے خطرناک اور غیر محفوظ ترین ملک بن چکاہے۔سکھ نوجوان کوسربازار حیوانیت کا نشانہ بنائے جانا افسوسناک ہے۔ہم اس شرمناک واقعےکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہیں۔وقت آچکاہےکہ انسانی حقوق کےعالمی ادارے @UN بھارت پر اقلیتیوں کے حقوق کے حوالے سے دباؤ ڈالیں۔#minorities #Sikh pic.twitter.com/rTJBmQf6Br
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) March 7, 2022
اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ بھارت اقلیتیوں کے لئے خطرناک اور غیر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے، وقت آچکا ہےکہ انسانی حقوق کےعالمی ادارے بھارت پر اقلیتیوں کے حقوق کے حوالے سے دباؤ ڈالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

