Advertisement

وفاقی وزراء کی چوہدری برادران سے ملاقات، ق لیگ نے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا

چوہدری برادران

وفاقی وزراء اور چوہدری برادران کی ملاقات کے دوران ق لیگ نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی اتحادی جماعت کو منانے کے لیے ایک مرتبہ پھر چوہدری برادران کے گھر پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی و وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات پہنچا تو چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے وفد کا استقبال کیا۔

حکومتی وفد اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی حمایت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

اس دوران شاہ محمود قریشی و پرویز خٹک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا چوہدری برادران کا پیغام پہنچایا گیا اور کہا گیا کہ وفاق میں ووٹنگ سے قبل صوبے کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 اس موقع پر ق لیگ کی جانب ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم نے ہمیشہ حکومت کو سہی مشورہ دیا لیکن کومت نے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا  ہے۔

 انہوں نے مؤقف پیش کیا کہ ابھی ہم مشورہ کررہے ہیں کچھ اعلان نہیں کر سکتے ہیں اس حوالے سے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے ۔

دوسری جانب حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر شامل ہوں گے، جس میں ایم کیو ایم کو حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے پر آمادہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version