Advertisement

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے جن 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوا ان میں اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر و لوئر کوہستان، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، اپر و لوئر دیر، اور چترال کے دونوں اضلاع شامل ہیں۔

خیپبر پختونخوا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 18 اضلاع میں 65 تحصیلوں اور 1830 ویلیج و نیبرہُڈ کونسلز میں پولنگ ہوئی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 176 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جس میں مردوں کے لیے ایک ہزار 246 ، خواتین کے ایک ہزار 164 اور 3 ہزار 766 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

Advertisement

بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 جب کہ تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں کے لئے 651 امیدوار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شکایات کے اندراج اور نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم مسلسل نتائج کے آنے تک قائم رہے گا۔

ووٹنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال بہتر رکھنے اور کسی بھی شر انگیزی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔

پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر نقص امن کے اکا دکا واقعات رونما ہوئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version