Advertisement

فرش اور تولیے پر خون کے دھبے، شین وارن کی موت کا معاملہ اُلجھ گیا

تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر آنجہانی آسٹریلیائی کرکٹ لیجنڈ شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق جزیرہ کوہ ساموئی میں مقیم شین وارن کے وِلا کی تلاشی کے دوران ان کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

خیال رہے کہ 52 سالہ وارن جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ان  کے منیجر نے آنجہانی کرکٹر کو ایمبولینس آنے سے 20 منٹ قبل ابتدائی طبی امداد کے طور پر سی پی آر دیا تھا۔

اتوار کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے اسکائی نیوز کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا کہ تفتیشی ٹیم کو فرش اور غسل کے تولیے پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکام تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں اور ان کی لاش کو وطن واپس لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آسٹریلیا چھوڑنے سے پہلے شین وارن کو سینے میں درد ہوا تھا اور وہ دل کی بیماری اور دمہ میں مبتلا تھے۔

دریں اثنا وارن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تھائی مین لینڈ لے جایا گیا۔ ان کے خاندان کی جانب سے آسٹریلیا واپسی کو تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version