Advertisement

’ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی لوگوں کی خدمت کرنے میں تاریخ رکھتی ہے‘

صدر آزاد جموں وکشمیر

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اپنے لوگوں کی ہر ممکن خدمت کرنے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام چلنے والے فری اسپتال کا دورہ کیا جہاں اُن کا صدر چنار ونگ امجد کبیر،ہیڈ آف پی ایم سی ڈاکٹر نسیم، ڈائریکٹر سپورٹس پاکستان ایسوسی ایشن ابوبکر امتیاز،ڈاکٹر شفقت محمود، راجہ محمد عاشق خان،ڈاکٹر شاہد زمان جائنٹ سیکرٹری، زاہد حسین ہیڈ آف کلچر،ہیڈ آف ایجوکیشن پاک ایسوسی ایشن دبئی داؤد شریف اور دیگر نے استقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام اس طرح کے پروجیکٹس کا قیام ہمارے لئے باعث فخرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اپنے لوگوں کی ہر ممکن خدمت کرنے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ذمہ داران کو مبارکبادپیش کرتا ہوں کہ جنھوں اپنی مدد آپ کے تحت کمیونٹی کی سپورٹ کے ساتھ اتنا بڑا ادارہ بنایا ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر کا کہنا تھا کہ مجھے آج یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں پر مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کومفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اسپتال تعمیر کیا ہے جس میں یہاں پر مقیم کمیونٹی کے افراد کو ہر طرح کی بہترین طبی سہولیات میسر ہیں۔

Advertisement

سلطان محمود چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی یہاں متحدہ عرب امارات میں اوورسیز میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والاواحد ادارہ ہے جہاں پرمستحق پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مدد کی جاتی ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروجیکٹس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں اور اس ادارے کے قیام سے متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مشکلات کو کم کرنے میں مددملے گی۔

 اس موقع پر جائنٹ سیکرٹری شاہد زمان نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے حوالے سے صدر ریاست کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسوسی دبئی نے صحت عامہ کو دیکھتے ہوئے پی ایم سی کا قیام عمل لایا تاکہ مستحق افراد کی خدمات کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version