سجل سے طلاق کی خبروں کے بعد احد کی والدہ کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد احد کی والدہ نے پہلی پوسٹ شئیر کی ہے جس پر سجل کے مداح اظہارِ برہمی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد احد کی والدہ نے پہلی پوسٹ سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں احد اور سجل کے مداح ان کی طلاق کی خبروں کو لے کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں دونوں اداکار کے گھر والوں کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
تاہم اب احد کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ثمرہ رضا میر کی تصویر کے کمنٹ باکس میں اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور ان سے احد اور سجل کے حوالے سے سوالات اُٹھا رہے ہیں۔
سجل علے کے مداح احد رضا میر کی والدہ سے سجل کی خیرو عافیت سے متعلق پوچھ رہے ہیں جبکہ احد رضا میر کو سجل کو چھوڑنے پر کوس بھی رہے ہیں ساتھ ہی احد کے تمام گھر والوں پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کا اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ’اس جوڑی میں طلاق ہو گئی، گھر کے بڑے کہاں ہیں، جو سجل علی کو بیٹی بنا کر لائے تھے ، وہ سب خاموش کیوں ہیں؟
واضح رہے کہ طلاق کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تصدیق نا ہی تردید کی گئی ہے، جبکہ دونوں اداکار کے گھر والے بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

