بند ناک کو فوراً کھولنے کے 5 آسان طریقے

بند ناک ہمیشہ سے الجھن کا باعث بنتی رہی ہے، خاص طور پر سانس لینے میں دشواری ہمیں اس بند ناک کو فوراً کھولنے کے لیے جتن کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔
بند ناک ایک حقیقی پریشانی ہے، اگرچہ یہ مکمل طور پر بے ضرر ہے، لیکن جب ہمیں نزلہ یا بخار ہوتا ہے تو ہم کافی پریشانی محسوس کرتے ہیں۔
ایسے میں ہم بہت سے مددگار طریقے اپناتے ہیں جن سے بند ناک کے پریشان کن مسئلے سے نمٹا جا سکے۔
ایسے ہی کچھ مددگار مشوروں سے معروف اولمپک کینوئیسٹ نے بھی ہمیں نوازا ہے، جو بند ناک کو کھولنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
بے شک آپ مختلف ڈی کنجسٹنٹ استعمال کر سکتے ہیں، لیکن بیمار حالت میں ہمیں بسر سے اٹھنا بھی برا لگتا ہے تو ہم میڈیکل اسٹور تک کیسے جائیں۔
اس سے بچنے کے لیے ایڈم برجیس ہمیں کچھ مفید مشورے دیتے ہیں۔
سر کو دائیں بائیں جھکانا
اولمپیئن کینوسٹ ایڈم برجیس نے ٹک ٹاک پر جاری اپنی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ سر کو دائیں بائیں جھکانے سے بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔
ایڈم کے مطابق آپ اپنی ناک کو پکڑ کر سر دائیں بائیں جھکائیں، یقناً آپ فرق محسوس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سانس روکیں، اپنی ناک کو پکڑیں اور اپنے سر کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جائیں۔
“اس وقت تک سانس روکیں جب تک کہ آپ کو ہوا کی درمیانے درجے کی کمی نہ ہو جائے، اسے جتنی بار چاہیں دہرائیں۔”
بھاپ
بھاپ آپ کی بند ناک کے لیے کارگر ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا اپنے چہرے کو چائے یا کافی سے کنلتی بھاپ کے اوپر رکھیں اور لمبی سانسیں لیں۔
اس کے لیے آپ الگ سے پانی گرم کر کے بھی بھاپ لے سکتے ہیں۔
مانا جاتا ہے کہ بھاپ آپ کی ناک میں موجود بلغم کو پتلا کرے گی، جس سے یہ صاف ہو جائے گا۔
آپ گرم شاور یا گرم پانی سے غسل بھی کرسکتے ہیں۔
گرم تولیہ
بھاپ کی ہی طرح اپنے سر پر گرم پانی سے تولیہ گیلا کرکے سر اور چہرے کو ڈھانپنا بھی بند ناک کو کھول سکتا ہے۔
گیلی ہوا میں سانس لینے سے جھلیوں کو نم رکھنے میں مدد ملتی ہے، اور انہیں صحیح طریقے سے کام کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
اس کے لیے آپ ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو دیں اور اسے اپنے چہرے پر احتیاط سے لپیٹیں تاکہ آپ آرام سے سانس لے سکیں۔
پیپرمنٹ
یہ آپ کی ناک کو غیر مسدود کرنے کے لیے ایک قدرتی مشروب ہے اور اس کے نتیجے میں پیپرمنٹ کا استعمال متعدد مصنوعات اور ڈی کنجسٹنٹ میں ہوتا ہے۔
آپ پودینے کی گرم چائے پی سکتے ہیں، پیپرمنٹ کے بام کا استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کی ناک میں جمنے والے بلغم کو ختم کیا جاسکے۔
سر اونچا رکھ کر سونا
سر اٹھا کر سونے سے آپ کو بند ناک سے نجات مل سکتی ہے۔
آپ کو اکثر ایسا محسوس ہوتا ہوگا کہ آپ ٹھیک سوتے ہیں، لیکن جب جاگتے ہیں تو ناک بند ہوتی ہے۔
اگر آپ ٹھوڑی کو نیچے کی طرف رکھتے ہوئے سر کو تھوڑا سا اوپر کر کے سوتے ہیں تو یہ آپ کے سائنس کو صاف کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

