Advertisement

منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کی فلم دیکھنے کیلئے پورا سنیما بُک کرالیا

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کے لئے پورا سنیما بُک کروا لیا۔

مشہور پاکستانی اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کی خواہش پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی دیکھنے کے لئے پورا سنیما بُک کروا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منیب بٹ ان دنوں اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان اور بیٹی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کررہے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنی بیوی کی فرمائش پر عالیہ کی فلم دیکھنے کے لیے پورا سنیما ہی بک کرالیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر سنیما کی اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھی ایمن خان سے کہہ رہے ہیں کہ ‘ایمن تمہارے لیے پورا سنیما بک کیا ہے’۔

ساتھ ہی منیب نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ ‘اب اگر گنگو بائی فلم اچھی نہ ہوئی تو یہ نہ تھی قسمت  ہماری (ڈرامہ) کی آخری قسط دیکھیں گے’۔

Advertisement

مزکورہ ویڈیو کے کیپشن میں منیب بٹ نے ‘پرائیویٹ شو’ لکھا تاہم ویڈیو کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ اور ایمن کے ہمراہ وہاں ان کے کچھ دیگر دوست بھی موجود تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ca4fNcNvyS8

خیال رہے کہ گنگوبائی کاٹھیاواڑی رواں برس 25 فروری کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اس فلم کے بےحد چرچے ہو رہے ہیں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ ‘ نے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version