Advertisement

ملک غلط سمت پر گامزن ہے، سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں کی رائے

سروے

سروے

ایک سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ملک اس وقت غلط سمت پر گامزن ہے۔

ایک اخبار کی رپورٹ میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’اِپسوس‘ کی جانب سے ’صارفین اعتماد سروے‘ کیا گیا جس میں 80 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کہ ملک غلط سمت پر گامزن ہے اور خاص طور پر کورونا وبا کے بعد بے روزگاری اور مہنگائی کی لہر کے عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔

کمپنی کی جانب سے سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد شہریوں کے انٹریو کیے گئے جس میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ سروے میں 86 فیصد کا تعلق شہری آبادی سے تھا جن میں 37 فیصد کی عمریں 31 سے 40 سال کے درمیان ہے۔

سروے میں 86 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ملازمت کے حوالے سے پُراعتماد نہیں ہیں اور ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں حالات مزید پریشان کن ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ قبل از وقت انتخابات کی صورت میں کونسی پارٹی ووٹرز کی اولین پسند ہوگی؟ سروے

Advertisement

سروے میں 44 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ اور چیلنج قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر بے روزگاری کا تذکرہ کیا گیا اور 16 فیصد پاکستانیوں نے اپنے روزگار سے پریشان دکھائی دیے۔

سروے میں پاکستانیوں نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں پر لگنے والے ٹیکسز کی بات کی جب کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور کرپشن پر بھی بات کی گئی۔

مستقبل میں پاکستانی معیشت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 50 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ملکی معشیت مزید خراب ہوجائے گی اور 50 فیصد نے اپنے مالی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی کی وجہ سے مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت 5 سال پورےکرے گی، گیلپ سروے

سروے میں صرف 8 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کو مضبوط قرار ہے اور 41 فیصد ملکی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کیا کہ ملکی معیشت گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد مزید کمزور ہوگئی ہے

سروے میں 84 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار ہیں جب کہ  85 فیصد پاکستانی اپنے مستقبل میں کسی بڑی خریداری کی امید نہیں رکھتے جب کہ 85 فیصد عوام موجودہ حالات میں اپنی گھریلو خریداری کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version